پاکستان
11 مارچ ، 2014

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 7 افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 7 افراد زخمی

کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہوگئے،جبکہ گذشتہ روز زخمی ہونے والا متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن دوران علاج چل بسا۔ایم کیو ایم نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری اسٹاپ پر قائم جنرل اسٹور میں فائرنگ سے دکان کا مالک، سیلز مین اور ایک گاہک زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص گاڑی میں سوار ہوکر آیا،جس نے ڈکیتی کا رنگ دینے کے لئے کچھ رقم بھی لوٹی،لیکن اس نے دکان میں گھس کر فائرنگ پہلے کی اور پھر لوٹ مار کی۔اس کے علاوہ پاک کالونی میں مسلح ملزمان نے بیکری میں گھس کر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کہتی ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا ہے۔لانڈھی کے علاقے شیرپاؤکالونی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا،پٹیل پاڑہ کے علاقے فائرنگ سے علاقائی سیکورٹی گارڈ زخمی ہوا۔گذشتہ شب نارتھ کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے کارکن عطرت حسین رضوی سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے،جو دوران علاج اسپتال میں چل بسے،،مقتول ایم کیو ایم یونٹ 173 کے کارکن تھے اور فائرنگ کے وقت اپنی سی ڈی شاپ پر بیٹھے ہوئے تھے کہ حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :