11 مارچ ، 2014
تربت …تربت کے نواحی علاقے پیدارک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔لیویز فورس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پیدارک شہر میں پانچ افراد پیدال جارہے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے ان پر اندھادند فائرنگ کردی ،فائرنگ کے نتیجے میں شاہ میر اور جمال نامی دوافراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے،جنہیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد سول اسپتال تربت منتقل کردیا گیا، فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔