11 مارچ ، 2014
مری …مری شہر اور گرد نواح میں گزشتہ تین روز سے طوفانی برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ساڑھے 3 فٹ برف پڑچکی ہے جس کی وجہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔تیز ہواؤں کے ساتھ شدید برف باری کے باعث گزشتہ دو دنوں سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے اور رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں جبکہ پائپ لائنوں میں پانی بھی جم گیا ہے۔ دوسری جانب میڑک کے بہت سے طلبا راستے بند ہونے کے باعث امتحانات شریک نہیں ہوسکے۔