پاکستان
11 مارچ ، 2014

کراچی میں وکیل کے اغواء کے خلاف وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

کراچی میں وکیل کے اغواء کے خلاف وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

کراچی…کراچی میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے سینیئر وکیل تلمیز برنی کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے اغواء کرلیا۔اغواء کے خلاف وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا۔پولیس کے مطابق سینئر وکیل تلمیز برنی کو گزشتہ شام مسلح افراد نے ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں واقع ان کے گھر کے سامنے سے اغواء کرلیا تھا،سینیروکیل کے اغوا پر وکلا برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،وکلا تلمیز برنی کے اغوا کے خلاف تمام عدالتوں کا بائیکاٹ ہے کیا ہے،وکلا کی جانب سے بازووں پر سیا ہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا جارہا۔ دوسری جانب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے بھی تمام بنچوں کو ڈسچارج کردیا ہے جبکہ اہم نوعیت کے تمام مقدمات ججز چیمبرز میں نمٹائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :