پاکستان
11 مارچ ، 2014

کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

کراچی…کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دو روز قبل زخمی ہونے والا سیاسی جماعت کا کارکن دوران علاج چل بسا۔آج صبح سویرے گارڈن کے علاقے جمن شاہ مزار اور سائٹ ایریاکے مین بازار کے قریب فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں ایک مکان سے دو معمر خواتین کی دو روز پرانی لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین کی عمریں 70 سال کے قریب ہیں۔ لانڈھی کے علاقے گل احمد کے قریب بھی گھر پر فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب پرانا کولیمارریکسر لائین اور تین ہٹی پل کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ رات بھی مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہوگئے تھے،جبکہ دو روز قبل زخمی ہونے والا متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔

مزید خبریں :