11 مارچ ، 2014
تھرپارکر… تھر کے متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم میں اقرابا پروری کا مظاہرہ سامنے آیا ہے، صحرائے تھر میں امدادی سامان سے محروم متاثرین کی بڑی تعداد نے احتجاجاً مٹھی شہر جانے والے راستے پر دھرنا دیدیا ہے جس کے سبب ٹریفک معطل ہو گئی ہے،متاثرین نے مٹھی کے قریب امداد نہ ملنے پر سڑک پر دھرنا دیا۔ متاثرین نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہو ئے الزام عائد کیا ہے کہ امدادی سامان علاقے کے وڈیرے کے گوداموں میں اتارا جارہاہے، حکومت کی جانب سے امدادی اشیا کی تقسیم صرف سیاسی اعلان ہے۔