انٹرٹینمنٹ
11 مارچ ، 2014

اوم پوری اور اداکارہ دیویا دتہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

اوم پوری اور اداکارہ دیویا دتہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

لاہور…بھارتی اداکاراوم پوری اور اداکارہ دیویا دتہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں،دونوں اداکارایک اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گے ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی آشا آگے بڑھانے بھارت کے اداکار اوم پوری ساتھی اداکارہ دیویا دتہ کے ساتھ واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے،جہاں وہ ایک اسٹیج ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔اس موقع پر اوم پوری کا کہنا تھا کہ انھیں لاہور دیکھنے کی بڑی خواہش تھی جو آج پوری ہو گئی ، اوم پوری کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کے ساتھ پاکستانی فلمیں بھی سرحد پار خوب مقبول ہیں، دیویا دتہ نے کہا کہ لاہور کے بارے میں بہت سنا تھا آج دیکھنے کا موقع بھی مل گیا۔اس موقع پر واہگہ بارڈر سے گلوکار ہنس راج ہنس بھی واپس بھارت روانہ ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے بہت اچھی یادیں لے واپس جا رہے ہیں ۔

مزید خبریں :