پاکستان
11 مارچ ، 2014

تلمیذ برنی کے اغوا کیخلاف سندھ ہائی کورٹ، سٹی اور ملیر کورٹ میں کام بند رہا

تلمیذ برنی کے اغوا کیخلاف سندھ ہائی کورٹ، سٹی اور ملیر کورٹ میں کام بند رہا

کراچی…کراچی میں سینئر وکیل تلمیذ برنی کے اغوا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ، سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں کام بند رہا جبکہ تینوں بار ایسوسی ایشنزنے اپنے اپنے جنرل باڈی اجلاس منعقد کیے۔تلمیذ برنی کو گزشتہ رات ٹیپو سلطان روڈ سے اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنی گاڑی میں گھر جارہے تھے۔ وکلاء تنظیموں کے جنرل باڈی اجلاس میں سینئر وکیل کے اغوا کی مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تلمیذ برنی کو بلاتاخیر بازیاب کرایا جائے۔ کراچی بار کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وکلا رہنماوں نے الزام لگایا کہ شہر میں تاوان کے لیے اغواء کی وارداتوں میں سی پی ایل سی اور اے سی ایل سی ملوث ہیں۔ وکلاء کی ہڑتال کے پیش نظر جیل سے قیدیوں کو بھی عدالتوں میں نہیں لایا گیا جس کی وجہ سے قیدیوں کے لواحقین مایوس ہوکر چلے گئے۔

مزید خبریں :