پاکستان
11 مارچ ، 2014

خیبر پختونخوامیں دو ماہ میں دو ہزار سے زیادہ اشتہاری گرفتارہو ئے

خیبر پختونخوامیں دو ماہ میں دو ہزار سے زیادہ اشتہاری گرفتارہو ئے

پشاور…خیبر پختونخوا پولیس نے دو ماہ کے دوران دو ہزار سے زیادہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا، لیکن اب بھی 32 ہزار کے قریب اشتہاری پولیس کے ہاتھ نہیں لگ سکے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کو سال2013 کے اختتام پر 29ہزار966 اشتہاری ملزمان مطلوب تھے۔سال 2014 کے ابتدائی دو مہینوں کے اندر 2 ہزار سے زیادہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ جبکہ 65 سیذیادہ پولیس مقابلوں اور آپریشنز میں مارے گئے۔ دو ماہ کے دوران ساڑھے تین ہزار سے زیادہ نئے اشتہاری سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اب مفرور اشتہاریوں کی تعداد 32 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے، جن کی گرفتاری کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر صوبے بھر میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کئے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :