11 مارچ ، 2014
پشاور…تعلیمی بورڈ پشاورکے زیر انتظام نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کل سے شروع ہو رہے ہیں جو 29 مارچ تک جاری رہیں گے۔پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر شفیع آفریدی نے جیو نیوز کو بتایا کہ امتحانات کے لئے پشاور،چارسدہ،چترال،خیبر ایجنسی،مومندایجنسی اورایف آر پشاور میں 506 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں امتحانات میں ایک لاکھ 35 ہزار804 سے طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔جن میں96ہزار 42 طلبہ جبکہ 39 ہزار 762 طالبات شامل ہیں۔ امتحانات 29مارچ تک جاری رہیں گے۔امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے متعدد امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔