پاکستان
11 مارچ ، 2014

پشاور ہائی کورٹ کی دائرہ سماعت کے بارے میں وکلاء سے رائے طلب

پشاور ہائی کورٹ کی دائرہ سماعت کے بارے میں وکلاء سے رائے طلب

پشاور…پشاور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے فاٹا سے متعلق مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں عدالت کے دائرہ سماعت کے بارے میں وکلاء سے رائے طلب کرلی۔ چیف جسٹس میاں فصیح الملک کی سربراہی میں پشاور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے فاٹا سے متعلق کیسز میں عدالت کے دائرہ سماعت کے حوالے سے وکلاء اور قانونی ماہرین سے معاونت طلب کرلی۔عدالت نے استفسار کیا کہ وکلاء عدالت کو بتائیں کہ پشاور ہائی کورٹ فاٹا سے متعلق درخواستوں کی سماعت کا اختیار رکھتی ہے یا نہیں۔لارجر بنچ نے فاٹا ٹریبونل، سروسزٹریبونل، حراستی مراکز، ایف سی آر سمیت فاٹا کے دیگر امور سے متعلق درخواستوں کی سماعت میں معاونت کے لئے سات سوالات وکلاء کے سامنے رکھے ہیں۔

مزید خبریں :