پاکستان
11 مارچ ، 2014

بینک ڈکیتوں کے ذمہ دار پولیس ،سیکورٹی گارڈ زاور بینکوں عملہ ہے،ایس ایس پی

بینک ڈکیتوں کے ذمہ دار پولیس ،سیکورٹی گارڈ زاور بینکوں عملہ ہے،ایس ایس پی

کراچی…ایس ایس پی فاروق اعوان نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی بیشتر بینک ڈکیتوں کی وارداتوں کے ذمہ دار پولیس کے ساتھ سیکورٹی گارڈ زاور بنکوں کا عملہ بھی ہے۔کراچی میں اس سال 10 بنکوں میں دکیتی کی واردات ہوئی ،جن میں ملزمان ایک کروڑ سے زاہد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے،ایس ایس پی ایس ائی یو فاروق اعوان نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ بینک میں تعینات نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈز کسی قسم کی مزاحمت نہیں کرتے ،جب کہ ملزمان کی گرفتاری میں بینک کا عملہ بھی کسی قسم کا تعاون بھی نہیں کرتا جس کے باعث تفتیش کا عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ غیر ملکی بینکوں میں سیکورٹی کے بہتر انتظامات ہوتے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بینکوں میں سیکورٹی کے انتطامات بہتر بنانے کے لیے نیا قانون بنانے کی سفارش کی جائے گی۔

مزید خبریں :