پاکستان
14 مارچ ، 2014

چیف جسٹس نے مظفرگڑھ واقعہ پرازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے مظفرگڑھ واقعہ پرازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے مظفر گڑھ واقعے پر ازخود نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب ،ڈی پی او مظفر گڑھ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیے گئے۔ مظفر گڑھ کے علاقے بیٹ میر ہزار میں 5 جنوری کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کے ملزمان کو پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا تھا جس پر متاثرہ لڑکی نے تھانے کے باہر خودسوزی کرلی تھی ، جو آج صبح نشتر اسپتال ملتان میں چل بسی۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعے کی تحریری رپورٹ 17 مارچ کو طلب کرلی،متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ،زیادتی کیس کا تفتیشی رکارڈ اور ملزمان کی رہائی سے متعلق تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

مزید خبریں :