پاکستان
14 مارچ ، 2014

زیادتی کی شکار خودسوزی کرنیوالی طالبہ کی نمازِجنازہ اداکردی گئی

زیادتی کی شکار خودسوزی کرنیوالی طالبہ کی نمازِجنازہ اداکردی گئی

مظفر گڑھ …مظفر گڑھ میں زیادتی کی شکار خودسوزی کرنے والی طالبہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ مظفر گڑھ میں اجتماعی زیادتی کے ملزم رہا ہونے پر ناانصافی سے تنگ آکر خود سوزی کرنے والی طالبہ دوران علاج دم توڑ گئی ۔اپنی زندگی کا خاتمہ کرلینے والی 18سالہ لڑکی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کیبعد اس کی لاش گھر پہنچادی گئی تھی، لاش گھر پر پہنچنے پر طالبہ کے گھر قیامت صغری ٰ کا منظر تھا۔مظفر گڑھ میں اس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد اسے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :