14 مارچ ، 2014
کراچی…باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،سابق صوبائی وزیر اور رکن ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی عادل صدیقی اور سابق صوبائی وزیر اور سابق صدر کے منہ بولے بھائی سید اویس مظفردبئی روانہ ہوگئے ہیں، ان ذرائع کے مطابق یہ رہنماء پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف زرداری سے وہاں ملاقات کریں گے۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس ملاقات میں سروری جماعت کے سربراہ اور پی پی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے اورصوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں اور انکے چچا مخدوم خلیق الزماں بھی شریک ہونگے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مخدوم امین فہیم سے ن کے گھرپرملاقات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی تھی۔ادھر ان ملاقاتوں کے حوالے سے صوبے کی سیاسی صورتحال میں ہلچل مچ گئی ہے،اور جوڑ توڑ شروع ہوگئی ہے۔