15 مارچ ، 2014
کراچی…بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے یوسف گوٹھ کے قریب پولیس نے کارروائی کی ہے، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان چھینا ہوا ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ایس پی بلدیہ کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ یوسف گوٹھ کے قریب ہوا، مسلح ملزمان چھینا گیا ٹرک چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ٹرک موچکو تھانے کی حدود سے چھینا تھا۔