15 مارچ ، 2014
خیرپور…کراچی روڈ پر پنجھٹی کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان کے مطابق زخمی ہمارے کارکن ہیں۔ پولیس کے مطابق خیرپور میں کراچی روڈ پر پنجھٹی کے مقام پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو زخمی کردیا۔ترجمان وحدت مسلمین کے مطابق زخمی ہونے والے افراد ہمارے کارکن ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجا ناصر عباس اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔