15 مارچ ، 2014
لندن…مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکا نے ڈرون حملے پاکستان کے کہنے پر بند نہیں کیے۔ لگتا ہے کہ ڈرون حملوں کے بارے میں پاکستا ن کے موٴقف کو سمجھا ضروری ہے۔ سرتاج عزیز نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈرون حملے کسی مفاہمت یا مذاکرات میں سہولت کے طور پر بند نہیں کیے گئے۔وزیراعظم نواز شریف نے امریکی صدر کو حملوں کے بے سود ہونے کا کہا تھا۔ مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ امریکا نے باقاعدہ طور پر ڈرون حملے ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا اور نہ کرے گا۔لگتا ہے کہ ڈرون حملوں کے بارے میں پاکستان کے موٴقف کو سمجھا ضرور گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کے کہنے پر بند نہیں کیے گئے ہیں۔