15 مارچ ، 2014
کراچی…لیاری کے علاقے نیا آباد میں رینجرز نے ایک مکان پر چھاپہ مارکر50کلوبارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران 4 بم، ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نیا آباد میں کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق مکان سے برآمد ہونے والے بموں کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔