پاکستان
15 مارچ ، 2014

ملتان:اڈامتی تل کے قریب کارپرفائرنگ،3افرادجاں بحق

ملتان:اڈامتی تل کے قریب کارپرفائرنگ،3افرادجاں بحق

ملتان …ملتان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اڈا متی تل کے قریب نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کی، جس سے کار میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ تینوں افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ جاں بحق افراد کی شناخت ملک ظفر، شجاعت گجر اور اکبر کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،تاہم مزید تفتیش جاری ہے

مزید خبریں :