15 مارچ ، 2014
کشمور…کشمور میں 2 گیس پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا ، ذمہ داری کالعدم بلوچستان رپبلکن آرمی نے قبول کرلی۔پولیس کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے کندھ کوٹ کے قریب گوٹھ بالاج بھنگوار کے مقام پر تھرمل پاور ہاؤس جانے والی 18 انچ قطر پائپ لائن تباہ کردی۔ اس کے علاوہ کچے کے علاقے گوٹھ شاہ نواز بھنگوار میں بھی 16 انچ پائپ لائن کو تباہ کردیا گیا ۔پائپ لائنوں کی مرمت جاری ہے، دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم بلوچستان رپبلکن آرمی نے قبول کرلی ہے۔