پاکستان
15 مارچ ، 2014

پولیس اہلکاروں پرڈکیتی کا الزام،اہل علاقہ نے تھانے پہنچادیا

پولیس اہلکاروں پرڈکیتی کا الزام،اہل علاقہ نے تھانے پہنچادیا

کراچی…کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں اہل علاقہ نے 4 پولیس اہلکاروں پر ڈکیتی کا الزام لگا کر تھانے پہنچادیا۔علاقہ مکینوں نے الزام لگایا کہ کرائم برانچ کے 4 اہلکار ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے گھسنے کی کوشش کررہے تھے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار تیل کے ایک گودام میں چھاپہ مارنے گئے تھے، گودام کا مالک چابی لانے کا کہہ کرگیا اور شور مچادیا جس سے اہل محلہ جمع ہوگئے اور اہلکاروں کو پکڑ کر پولیس اسٹیشن پہنچادیا۔

مزید خبریں :