15 مارچ ، 2014
مظفرگڑھ …وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مظفرگڑھ میں خود سوزی کرنیوالی لڑکی کے گھر پہنچ گئے۔ شہباز شریف اب سے کچھ دیر پہلے یہاں پہنچے تھے اور انہوں نے خود سوزی کے بعد جاں بحق ہونے والی لڑکی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیرِ اعلٰیٰ نے لڑکی کی والدہ سے ملاقات میں اظہار تعزیت بھی کیا۔آئی جی پنجاب اور دیگر افسران بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔