15 مارچ ، 2014
لاہور…لاہور میں دھرنے پر بیٹھی نرسوں نے مال روڈ پرشاپنگ کے لیے آئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے ملنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔ نرسوں کا نوکری پکی کرنے کے مطالبے کے ساتھ کام چھوڑ ہڑتال اور دھرنے جاری ہیں۔ لاہور میں احتجاجی نرسوں نے مال روڈ پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی نے ان کی یہ کوشش کامیاب نہ ہونے دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال مال روڈ پر واقع ایک دکان میں شاپنگ کر رہے تھے،قریب ہی چیئرنگ کراس پر احتجاجی دھرنا جمائے نرسیں ان کی گاڑی دیکھ کر وہاں آ گئیں۔انہوں نے شاپنگ میں مصروف چیف جسٹس ہائی کورٹ سے ملنے اور اپنا مسئلہ بتانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی نے انہیں قریب نہ جانے دیا ۔اس دوران چیف جسٹس گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے چلے گئے۔