15 مارچ ، 2014
دبئی…دبئی میں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک اوراویس مظفرنے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوٴں سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کی سندھ حکومت میں شمولیت پر بات چیت ہوئی ہے۔ایم کیوایم کیوفدمیں گورنرسندھ،عادل صدیقی اورڈاکٹرندیم نصرت شامل ہیں۔ایم کیوایم کے وفد کی آصف زرداری سے آج یا کل ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کو بھی دبئی طلب کیا گیا۔