پاکستان
16 مارچ ، 2014

ایک سال میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے،حمزہ شہباز

ایک سال میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے،حمزہ شہباز

لاہور… مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سال میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے،اتنے بجلی گھر بنائیں گے کہ 5 سال بعد ضرورت سے زیادہ اور سستی بجلی دستیاب ہو گی۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے جب حکومت سنبھالی تو18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری تھی ، اب اس میں خاطرخواہ کمی ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم کے دورے میں چین نے پاکستان میں 32 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا،ہر برس ساڑھے 4ارب ڈالرز ملک میں آئیں گے۔ حمزہ شہبازنے کہاکہ کراچی سے ملتان تک 6 رویہ موٹروے بنائی جائے گی۔

مزید خبریں :