پاکستان
16 مارچ ، 2014

دبئی: آصف زرداری اور گورنر سندھ کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

دبئی: آصف زرداری اور گورنر سندھ کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

دبئی…ذرائع کے مطابق دبئی میں جاری سندھ کی سیاسی سرگرمی کے حوالے سے اتوار کی شب یہاں سابق صدرآصف علی زرداری اورگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی ملاقات ہوئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے سندھ کی سیاسی صورتحال کے علاوہ پیپلز پارٹی اور یم کیو ایم سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ دونوں جانب سے مذاکرات کے تین سیشن ہوچکے ہیں، اور اب حتمی سیشن سابق صدر زرداری اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے درمیان متوقع ہیں۔

مزید خبریں :