پاکستان
05 اپریل ، 2012

بدقسمتی سے حافظ سعید آزاد گھوم رہے ہیں،امریکا

بدقسمتی سے حافظ سعید آزاد گھوم رہے ہیں،امریکا

واشنگٹن…امریکا نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے حافظ سعید آزاد گھوم رہے ہیں،ثبوت کی مدد سے حافظ سعید کو مجرم ٹہرانا چاہتے ہیں۔ حافظ سعید کی آج کی پریس کانفرنس پر امریکی محکمہ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم امیدکرتے ہیں کہ حافظ سعید جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ایسے ثبوت کی تلاش ہے جنہیں حافظ سعید کیخلاف عدالت میں استعمال کیاجاسکے،ثبوت کی مددسے حافظ سعیدکومجرم ٹھہراناچاہتے ہیں۔پاکستانی حکومت پراس ضمن میں دباوٴڈالنانہیں چاہتے۔حافظ سعیدپرمقدمہ چلانے کیلئے صرف پاکستان کی معاونت کرناچاہتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہر صحافی کومعلوم ہے کہ حافظ سعیدکوکیسے ڈھونڈا جاسکتاہے۔

مزید خبریں :