05 اپریل ، 2012
موغادیشو. .. صومالیہ میں تھیٹر میں منعقدہ کھیلوں کی ایک تقریب میں خودکش دھماکے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کینیشنل تھیٹر میں ایک تقریب میں مقامی افراد لوک گیت کی دھن پر علاقائی رقص پیش کررہے تھے اورحاضرین پرسحرطاری تھا۔ تقریب میں وزیراعظم بھی مدعو تھے۔خوشی منائی جارہی تھی ایک سیٹلائٹ چینل کے ایک سال مکمل ہونے کی تقریب کے دوران اچانک ایک خودکش حملہ آورخاتون اسٹیج پرنمودار ہوئی اورخودکودھماکے سے اڑالیا۔دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اسٹیج پر موجود مہمان اورفنکاروں کے پرخچے اڑگئے۔ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپ الشباب نے دھماکے کی ذمے داری اقبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نشانہ وزیراعظم تھے۔ دھماکے میں صومالیہ فٹبال فیڈریشن اور اولمپک کمیٹی کے سربراہ بھی مارے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کاکا کہنا ہے کہ انہوں نے چار اہلکاروں اور دو اسپورٹس آفیسر کی لاشیں دیکھی ہیں۔ مقامی اسپال کے ایک ڈاکٹر کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو وزیر اور ایک ممبر پارلیمنٹ بھی ہے۔