05 اپریل ، 2012
نیویارک… امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا جہاز سپر اسٹور کی عمارت پر گر گیا، حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ۔ حکام کے مطابق جہاز ڈی لینڈ میونسپل ائیرپورٹ سے روانہ ہوا، تاہم اڑان کے کچھ دیر بعد ہی سپر اسٹور کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں جہاز میں سوار دو اور سپر اسٹور میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے۔