20 مارچ ، 2014
جلال آباد …جلال آباد پولیس چیف سمیت پانچ اہلکار ہلاک اورپانچ حملہ آور مارے گئے ۔ افغانستان کے شہر جلال آباد کے پولیس کمپاوٴنڈ پر خود کش حملہ کیا گیا۔ حملے میں جلال آباد کے پولیس چیف سمیت پانچ اہلکار ہلاک اورپانچ حملہ آور مارے گئے ،افغانستان کے شہر جلال آباد کے پولیس کمپاوٴنڈ پر 5حملہ آوروں نے حملے کیے ،ا س کے بعد دھماکوں اورفائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ،حملے کے بعد جلال آبا دکے تمام اہم سرکاری دفاتر بند کردیے گئے اور اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے ،حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔ افغان وزارت داخلہ نے حملے میں جلال آباد کے پولیس چیف سمیت پانچ اہلکاروں اور پانچ حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 20سیکورٹی اہلکارہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔