20 مارچ ، 2014
کراچی…نامعلوم سرکاری اہلکاروں کے مبینہ تشددسے جاں بحق ہونے کے بعدسندھ پولیس کی جانب سے لاوارث قراردیکرحیدرآباد کے قبرستان میں دفن کئے جانے والے ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 58کے ذمہ دار سید محمد یاور عباس رضوی شہیدکی نمازجنازہ اداکردی گئی۔ شہیدکے لواحقین کی مرضی سے ان کی قبرکشائی کے بعدان کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی گئی اس سے قبل نمازجنازہ پی آئی بی کالونی میں اداکی گئی ۔جس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصر جمال، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرصغیراحمد،رشیدگوڈیل ،محمدواسع جلیل ،عادل خان،سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف فیصل سبزواری،حق پرست اراکین اسمبلی عدنان احمد، ارتضیٰ فاروقیسمیت ذمہ داران،کارکنان، ہمدردوں اور شہداء کے عزیزواقارب نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآ ئے شہداء کے سوگواراہل خانہ اوردیگرعزیزواقارب شدیدغم سے نڈھال تھے جنہیں موقع پرموجودرابطہ کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران نے دلاسہ دیا۔بعدازاں سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف فیصل سبزواری نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیدیاورعباس ،شمشادحیدراورعبدالجبارسمیت وہ تمام کارکنان جنہیں لاوارث قراردیکر دفن کردیاگیا وہ لاوارث نہیں بلکہ 18کروڑعوام ان کے وارث ہیں، سرکاری اداروں کی جانب سے ڈھائے گئے تمام ترظلم وجبرکے باوجود ایم کیوایم نے پاکستان زندہ بادکانعرہ لگایاجس ریاست میں اسکے محافظ ہی قانون شکنی کرنے لگیں اورظلم پراترآئیں تووہاں عوام انصاف کانظام اپنے ہاتھوں میں لے لیتے ہیں۔یاورعباس اورشمشادحیدرکے اغواء کے بعد انسانیت سوز تشددکانشانہ بناکر قتل کرکے انہیں لاوارث قراردیکرحیدرآبادمیں دفن کردیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کراچی میں جرائم کے خاتمے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کی شروع دن سے حمایت کرتی آرہی ہے تاہم بدقسمتی سے جرائم پیشہ افرادکے خلاف آپریشن کی حمایت کے باوجود ایم کیوایم کے45سے زائدکارکنان کوغیرقانونی حراست میں لیاجاچکاہے اورآج تک ان کے متعلق ان کے اہل خانہ تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ۔فیصل سبزواری نے صدر ممنون حسین،وزیراعظم نواز شریف سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ وہ اس واقعہ کاسختی سے نوٹس لیں اورکارکنان کے قتل میں ملوث اہلکاروں کوگرفتارکرکے آئین وقانون کے مطابق سزادیں۔علاوہ ازیں قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن شمشاد حیدرشہیدکی غائبانہ اورنگی ٹاؤن میں اداکردی گئی،جس میں رکن رابطہ کمیٹی توصیف خانزادہ،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی طاہرامیر ، سیف الدین خالد،محمدحسین،کامران اختر،افتخاراحمد،نشاط ضیاء قادریسمیت شہیدکے سوگوارلواحقین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔