21 مارچ ، 2014
کابل…افغان دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوٹل پر حملے میں 4شدت پسند مارے گئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے بین الاقوامی ہوٹل پر حملے میں 4 مسلح حملہ آور شامل تھے۔ مسلح افراداور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان 3 گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہواتاہم ہوٹل میں موجود افراد محفوظ رہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔