دنیا
21 مارچ ، 2014

لندن کی پوش بانڈ اسٹریٹ پر فلمی اندازکی ڈکیتی

لندن کی پوش بانڈ اسٹریٹ پر فلمی اندازکی ڈکیتی

لندن…لندن کے پوش ترین علاقے کی مہنگی ترین شاپنگ اسٹریٹ پرفلمی اندازسے ڈکیتی کی ایسی واردات کی کوشش کی گئی ہے جوپسماندہ ممالک کے گاؤں دیہاتوں میں کی جاتی ہے۔ ڈکیتی کی یہ کوشش سینٹرل لندن کی بانڈاسٹریٹ پر واقع میفیئرجیولری شاپ پر کی گئی جہاں دن دیہاڑے کلہاڑیاں اور ہینڈگن لہراتے چھ ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔ انہوں نے شاپ میں داخل ہونے کے لیے سیکیورٹی گارڈ کی آنکھوں میں زہریلا اسپرے کیا لیکن جرات مند گارڈنے الیکٹرانک شٹربروقت بندکردیے۔ناکامی پر ہیلمٹ پہنے ڈاکو تین mopeds پرراہ گیروں کوٹکرمارتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے۔ علاقے میں موجود پاکستانی نثراد افراد کاکہناتھاکہ پولیس کوپوش ترین علاقے پہنچنے میں آدھا گھنٹا لگا اورڈبل سواری پرایسی واردات اورپولیس کی سستی نے انہیں وطن میں پولیس کی کارکردگی کی یاددلادی۔

مزید خبریں :