21 مارچ ، 2014
کوالالمپور…جنوبی بحرہند میں صبح ہوتے ہی 14روزسے لاپتا ملائیشین طیارے کی تلاش کاکام دوبارہ شروع کر دیاگیا۔ ملائیشین حکام کاکہناہے کہ بحرہند میں تیرتی اشیا ممکنہ طورپرلاپتا مسافرطیارے کے ٹکڑے ہوسکتے ہیں اورانھیں یقین ہے کہ ان اشیا تک پہنچنے پر طیارے کے بارے میں نئی معلومات سامنے آسکتی ہیں۔ آسٹریلین میری ٹائم اتھارٹی نے 4جہازوں کو پرتھ کے جنوب مغرب میں 25 ہزار کلومیٹر دور سمندر میں 23ہزارمربع کلومیٹرکے علاقے کی تلاش کا کام سونپا ہے جو سیٹلائٹ سے ملنے والی تصاویر کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ رائل آسٹریلین نیوی کا ایک جہاز نشان دہی کیے گئے علاقے کی جانب بڑھ رہاہے۔طیارے کے ممکنہ ٹکڑوں کی سیٹلائیٹ تصاویر16مارچ کولی گئی تھیں۔ان میں سے ایک کی لمبائی 24 میٹر اور دوسرا 5 میٹرلمبا ہے۔