پاکستان
21 مارچ ، 2014

نوشہرو فیروز:گاڑی سے2 لاشیں ملنے کے بعدعلاقے میں کشیدگی

نوشہرو فیروز:گاڑی سے2 لاشیں ملنے کے بعدعلاقے میں کشیدگی

نوشہرو فیروز…بھریا روڈ کے قریب آج صبح گاڑی سے دو لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے، جسقم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث جلنے والی گاڑی سابق چیئرمین بشیرقریشی کے بھائی کی ہے اور ملنے والی لاشیں بشیرقریشی کے بھائی مقصود قریشی اورانکے ساتھی کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹمارٹم کیاجارہاہے جس کے بعد شناخت ہوسکے گی۔بھریا روڈ کے قریب آج صبح گاڑی سے2لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور جسقم کے کارکن بڑی تعدادمیں بھریا اسپتال پہنچ گئے،جہاں انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں :