22 مارچ ، 2014
لاہور…لاہور کے علاقے ساندہ میں پولیس کے دو اے ایس آئی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں اے ایس آئی کا تعلق اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سیل سے تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس افسران کو اشتہاری ملزمان نے اغوا کے بعد قتل کیا ہے، ملزمان ایک کی لاش ساندہ اوردوسرے کی چوبرجی کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔