22 مارچ ، 2014
کراچی…کراچی میں نیوٹاوٴن تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح ملزمان نے نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سابق ڈی ایس پی نیوٹاوٴن آغا جمیل کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔ آغا جمیل میرمرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں نامزد تھے جو کچھ عرصہ جیل میں بھی رہے۔ پولیس کے مطابق آغا جمیل شرف آباد کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل پر بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔آغا جمیل کو فوری طور پر قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔