25 مارچ ، 2014
لندن…وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیلیے کمیٹی کل روانہ ہوگی،آج موسم کی خرابی کے باعث کمیٹی مذاکرات کیلیے نہیں جاسکی،کل طالبان کمیٹی اورطالبان میں براہ راست مذاکرات ہوں گے،لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے تعلقات دیگرممالک سے بہترہورہے ہیں،پاکستان کے مسائل حل کرنے کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔حال ہی میں ڈالرکے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہواہے،ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ توانائی بحران پرقابوپانیکی کوشش کررہے ہیں،اگلے7سال میں21ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکی جائیگی،کراچی آپریشن کے بہترنتائج سامنے آئے ہیں،ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں،انھوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے ججوں کومعطل کرکے عالمی سطح پرپاکستان کی بدنامی کی، پاکستان اب جمہوریت کے راستے پرچل پڑاہے۔