پاکستان
26 مارچ ، 2014

طالبان میزبان ،حکومت مہمان ،نامعلوم مقام پرپہلی باربراہ راست مذاکرات

طالبان میزبان ،حکومت مہمان ،نامعلوم مقام پرپہلی باربراہ راست مذاکرات

اسلام آباد…طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ اہم مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور آج پہلی بار حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کی وزیرستان ملاقات ہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان متوقع ہے۔حکومتی کمیٹی اور طالبان کی پہلی ملاقات آج قبائلی علاقے میں نامعلوم مقام پر ہورہی ہے۔ طالبان شوریٰ سے بات چیت کے لیے جانے والے حکومتی وفد میں میجر رٹائرڈ عامر، رستم شاہ مہمند،حبیب اللہ خٹک،ارباب عارف اورفواد حسن جبکہ رابطہ کار کمیٹی کے مولانا سمیع الحق ، پروفیسر ابراہیم اور یوسف شاہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔جبکہ طالبان شوریٰ کی نمایندگی قاری شکیل، اعظم طارق، مولوی ذاکر اور مولوی بشیر کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پہلی ترجیح جنگ بندی میں توسیع ہے اور امکان ہے کہ طالبان کی طرف سے اسے تین ماہ یا غیر معینہ مدت تک بڑھانے کا اعلان کردیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے ماحول مزید سازگار بنانے اور بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھانے کے لیے دونوں طرف سے غیر عسکری قیدیوں کی رہائی کے معاملہ پر بھی غور ہوگا۔ان سمیت دونوں طرف سے اٹھانے جانے والے نکات اور طالبان کے مطالبات پر حکومتی کمیٹی ، اسلام آبا دواپس آکراعلیٰ قیادت کو آگاہ کرے گی ، جس کے بعد قیام امن کیلئے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

مزید خبریں :