پاکستان
27 مارچ ، 2014

ہمارے مغوی سرحدی محافظ بازیاب کرائیں، ایرانی صدر کا نواز شریف کو فون

ہمارے مغوی سرحدی محافظ بازیاب کرائیں، ایرانی صدر کا نواز شریف کو فون

اسلام آباد…ایرانی سرحدی محافظوں کے اغوا کے معاملے پر ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلیفون کیا۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان دہشتگردوں کواپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق حسن روحانی نے وزیر اعظم نواز شریف سے گفتگو میں پاکستان میں موجود القاعدہ کی ذیلی تنظیم جیش العدل کی جانب سے پاک ایران سرحدی محافظوں کے اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر نے سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا، وزیر اعظم نواز شریف نے پاک ایران سرحدی تعاون جاری رکھنے اور اپنی سرزمین کو کسی بھی دہشتگرد سرگرمی میں استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :