27 مارچ ، 2014
کراچی…ریلوے انتظامیہ نے ٹرینوں کے کرائے میں کی گئی کمی میں مزید3ماہ کی توسیع کردی۔ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ٹرینوں کے اے سی سلیپر،اے سی بزنس اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں پہلے سے کی گئی کمی میں مزید3ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔کرایوں میں کمی کی مدت 31مارچ کو ختم ہونا تھی،جو30جون تک بڑھا دی گئی ہے۔