27 مارچ ، 2014
کراچی…جیو پر آج پھر بانٹے جائیں گے لاکھوں کے انعامات۔ ”انعام گھر“ میں سوال جواب کے ساتھ ساتھ فل ٹائم انٹرٹینمنٹ بھی ہوگی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ۔آسان سوال ، آسان جواب ، بڑا انعام ، بہت سی خوشیاں ، یہ سب جیو کے ”انعام گھر“ کی خصوصیات ہیں۔اس گھر میں ہر نعمت ہے، یہاں لوگ جھٹ سوال کے پٹ جواب دے کر بائیک، کھانا پکا کرجوڑے اور گول گپے کھا کر بیش قیمت تحفے جیتتے ہیں۔ سب کے آئیڈیل میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شو میں چلبلوں کے سنگ رنگ بھرتے ہیں اور یوں خوشیاں بکھیرتے ”انعام گھر“ کے ہر شو کی ہیپی اینڈنگ ہوتی ہے۔