28 مارچ ، 2014
میرپور، ڈھاکا…ورلڈ ٹی 20 کے سپرٹین مرحلے میں گروپ ٹو کے ایک میچ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیزکو جیت کیلئے179رنز کا ہدف دیا ہے۔ شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر ڈیوڈ وارنر اور آرون فنچ نے 33 رنز کاتیز رفتار آغاز فراہم کیا، اس موقع پر فنچ 16 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، وارنر بھی جلد ہی 20 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔شین واٹسن صرف 2 رنز بناکر اسٹمپ ہوئے۔کپتان بیلی12 رنز بناسکے۔میکسویل نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بریڈ ہوج نے 35 رنز بنائے۔اس طرح آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں8وکٹوں پر178رنز بنالئے۔بدری، سیموئل اور نارائن نے دو، دو ، جبکہ براوو اور سینٹوکی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ گروپ ٹو میں بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے دو دو پوائنٹس ہیں، آسٹریلیا اور بنگلا دیش اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکے۔ورلڈ ٹی20 میں آج کا دوسرا میچ شام ساڑھے چھ بجے بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کھیل جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے بنگلادیش کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔