28 مارچ ، 2014
ڈھاکا…بنگلاد یش میں جاری آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بنگلادیش کی ٹیم میں تمیم اقبال، انعام الحق، شمس الرحمن، شکیب الحسن، مشفق الرحیم(کپتان، وکٹ کیپر)، ناصر حسین، محموداللہ، ضیاء الرحمن، سہاگ غازی،مشرفی مرتضیٰ اور الامین حسین شامل ہیں جبکہ بھارتی ٹیم روہیت گروناتھ شرما، شیکھردھون، سریش کمار رائنا، یوراج سنگھ، ورات کوہلی، مہیندرا سنگھ دھونی(کپتان، وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندرا جڈیجا، امیت مشرا، بھونشور کمار اور محمد شامی پر مشتمل ہے۔