28 مارچ ، 2014
لاہور…لاہور کی ضلعی حکومت نے کل رات ساڑھے8 سے ساڑھے 9بجے تک ارتھ آور منانے کا اعلان کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق لاہور کی 5بڑی سڑکوں پر لائٹس ایک گھنٹے تک بند رکھی جائیں گی، بادشاہی مسجد، مینارپاکستان، لبرٹی اور چوبرجی چوک پر بھی ایک گھنٹے تک لائٹس بند رکھی جائیں گی، ارتھ آور کی مرکزی تقریب پنجاب اسمبلی کے باہر ہوگی۔