28 مارچ ، 2014
کراچی… مجلس وحد ت المسلمین کے تحت ملک بھر میں یوم عظمت ناموس صحابہ منایا گیا۔ مجلس وحد ت المسلمین کے اعلامیے کے مطابق شام میں صحابہٴ کرام کے مزارات گرانے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحد ت المسلمین کے رہنماوٴں نے شام میں شہریوں کے قتل اور مزارات کی توہین کی مذمت کی۔