پاکستان
30 مارچ ، 2014

بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والا دھمکی آمیز خط رحمان ملک نے لکھا،رانا ثناء

 بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والا دھمکی آمیز خط رحمان ملک نے لکھا،رانا ثناء

لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والا دھمکی آمیز خط رحمان ملک نے لکھا ہے۔ فیصل آباد کے جنرل اسپتال میں تھیلی سیمیا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ طالبان مذاکرات میں سنجیدہ نظر آرہے ہیں، امید ہے کہ جنگ بندی آگے بڑھے گی، مذاکرات کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا تاہم مہینوں کی بجائے ہفتوں میں معاملہ طے ہوجائے گا،بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے سوال پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ یہ خط رحمان ملک نے لکھا ہے، وہ گذشتہ پانچ سال کے دوران بھی پنجاب حکومت کو نقصان پہنچانے کیلئے ایسی حرکتیں کرتے رہے ہیں، بلاول بھٹو پنجاب آئے تو انہیں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں :