پاکستان
30 مارچ ، 2014

لنڈی کوتل بازار سے اغواء ہونے والا تاجربازیاب

پشاور…خیبر ایجنسی کے لنڈی کوتل بازار سے پانچ روز قبل اغواء ہونے والے تاجر کو پولیٹیکل انتظامیہ نے بازیاب کرالیا۔خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کے مطابق لنڈی کوتل بازار سے پانچ روز قبل اغواء ہونے والے تاجر عرفان علی کو انتظامیہ نے بازیاب کرلیا ہے۔ عرفان علی کو بازار زخہ خیل کے علاقے سے بازیاب کرلیا گیا ہے۔ مغویوں کے خلاف طاقت کی بھرپور استعمال کی تیاری کے بعد اغواء کاروں نے تاجر کو سرکاری جرگہ کے حوالے کیا۔ واضح رہے کہ تاجر کے اغواء کے خلاف مقامی تاجر سراپااحتجاج تھے اور ایک دن کے لئے لنڈی کوتل بازار کو بھی بند کر دیا تھا۔

مزید خبریں :