30 مارچ ، 2014
خضدار…خضدارمیں ایک اجتماعی قبر سے تین لاشیں ملی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق خضدار کے علاقے توتک سے ایک اجتماعی قبر سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں شناخت کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے، لاشیں کافی پرانی اور بوسیدہ ہیں، اسی علاقے سے دو ماہ قبل بھی 13 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔